Thursday, September 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزویانا میں آئی اے ای اے کی جنرل کانفرنس کا 68 واں اجلاس

ویانا میں آئی اے ای اے کی جنرل کانفرنس کا 68 واں اجلاس

کراچی (سب نیوز )آئی اے ای اے کی جنرل کانفرنس کا 68 واں اجلاس ویانا میں ہوا اجلاس سے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین نے خطاب کیا۔چئیرمین پی اے ای سی ڈاکٹر علی رضا کا کہنا تھا کہ آئی اے ای اے کا ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے میں کلیدی کردارہے، پاکستان آئی اے ای اے کے مقررہ اہداف کے حصول کیلئے مکمل تعاون کریگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا عالمی گرین ہاس گیسز کے اخراج میں حصہ نہایت معمولی ہے، مگر اس کا شمار سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دس ممالک میں ہوتا ہے۔چئیرمین پی اے ای سی نے بتایا کہ پاکستان نے جوہری توانائی سیتقریبا 100 ملین ٹن گرین ہاس گیس کے اخراج سے بچایا ہے۔ نیوکلیئر انرجی پائیدار توانائی کا بہترین حل فراہم کرتی ہے۔ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر علی رضا پاکستان میں چھ نیوکلیئر پاور پلانٹس مجموعی طور پر 3،530 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، ایک اور نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کا آغاز جلد شروع ہونے جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔