Sunday, December 22, 2024
ہومبریکنگ نیوزپارلیمنٹ لاجز سے سب جیل کا سٹیٹس ختم، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی رہا

پارلیمنٹ لاجز سے سب جیل کا سٹیٹس ختم، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی رہا

اسلام آباد (آئی پی ایس ) پارلیمنٹ لاجز سے سب جیل کا سٹیٹس ختم کرکے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو رہا کردیا گیا۔کابینہ ذرائع کے مطابق رہا ہونے والے تحریک انصاف کیاراکین میں شیر افضل مروت، شاہ احد، نسیم شاہ ، شیخ وقاص اکرم، اوراحمد چٹھہ شامل ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کے رہا اراکین کے لاجز سے سب جیل کا سٹیٹس ختم کردیا گیا اورپی ٹی آئی کے رہا اراکین قومی اسمبلی کے لاج کے باہر سے پولیس ہٹا دی گئی۔

واضح رہے ایک ہفتہ قبل پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں جلسے میں این او سی کی خلاف ورزی پر10اراکین اسمبلی کو پولیس نے گرفتار کرکے ریمانڈ حاصل کیا تھا، بعدازاں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ لاجز کو پی ٹی آئی کے زیر حراست تمام 10 اراکین کے لیے سب جیل قراردے دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔