Saturday, December 21, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کے بعد جے یو آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن کیس بھی سماعت کیلئے مقرر

پی ٹی آئی کے بعد جے یو آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن کیس بھی سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(سب نیوز ) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے بعد جمعیت علما اسلام کے انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کردیا۔ جے یو آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 18 ستمبر کو ہوگی، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔

کیس سے متعلق جے یو آئی کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے، جے یو آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق جواب جمع کروائے گی۔ قبل ازیں قبل ازیں الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس بھی 18 ستمبر کو ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔ اس حوالے سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رف حسن کو نوٹس جاری کردیے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔