Thursday, September 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، آئینی ترمیم پر مولانا کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، آئینی ترمیم پر مولانا کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(سب نیوز )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماں میں مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنما ئو ں کے درمیان ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان کی جانب سے آئینی ترامیم بارے دی جانے والی تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے نے مولانا فضل الرحمان کو منانے کے حوالے سے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اتفاق کیا کہ آئینی ترامیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔