Sunday, December 22, 2024
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم شہباز شریف 21 ستمبر کو بیرون ملک روانہ ہوں گے،امریکا اور برطانیہ دورے کا حصہ

وزیراعظم شہباز شریف 21 ستمبر کو بیرون ملک روانہ ہوں گے،امریکا اور برطانیہ دورے کا حصہ

اسلام آباد(سب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف 21 ستمبر کو بیرون ملک روانہ ہوں گے، وزیراعظم بیرون ملک دورہ کے پہلے حصے میں لندن جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم 2 روزہ دورہ لندن مکمل کر کے 23 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے، وزیراعظم نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن میں حصہ لیں گے اور خطاب بھی کریں گے۔وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے اجلاس کے سائڈلائنز پر متعدد ملاقاتیں بھی ہوں گی، وزیراعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب 26 ستمبر کو ہوگا۔ شہباز شریف اپنا دورہ امریکا اور لندن مکمل کرکے 28 ستمبر کو علی الصبح وطن واپس پہنچں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔