Thursday, September 19, 2024
ہومتازہ ترینسب نیوز نے آئینی ترامیم کا مسودہ حاصل کر لیا: کون کونسی ترامیم کی جا رہی ہیں؟

سب نیوز نے آئینی ترامیم کا مسودہ حاصل کر لیا: کون کونسی ترامیم کی جا رہی ہیں؟


اسلام آباد (سب نیوز)
کئی دنوں سے زیر بحث آئینی ترمیمی بل کا مسودہ سب نیوز نے حاصل کرلیا جس میں مجموعی طور پر 43 تجاویز شامل کی گئی ہیں جن میں ججوں کے حوالے سے انتہائی اہم تجاویز اور آرمی ایکٹ کا آئینی تحفظ بھی شامل ہے۔

آئینی ترمیمی بل کے مسودے کے مطابق مجوزہ آئینی ترمیمی بل میں مجموعی طور پر 54 تجاویز کی گئی ہیں۔

ترامیمی بل میں آرٹیکل 63A میں ترمیم کی تجویز ہے۔

آرٹیکل 63 اے میں پارلیمانی پارٹی کی ہدایات کے خلاف جانے پر ووٹ شمار کرنے کی ترمیم کی تجویز شامل ہے

ترمیمی بل میں آئین کے آرٹیکل 17 میں ترمیم کے زریعے سپریم کورٹ کی جگہ وفاقی آئینی عدالت شامل کرنے کی ترمیم کی تجویز شامل ہے۔

آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت ججز کی تقرری کے طریقہ کار میں بھی ترمیم کرنے کی تجویز ہے،

دستاویز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کی تقرری کے کیے نام قومی اسمبلی کی کمیٹی وزیراعظم کو سفارش کرے گی،

قومی اسمبلی کی کمیٹی تین سینئر ترین ججز میں سے چیف جسٹس کا انتخاب کرے گی،

وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی تقرری صدر پاکستان وزیراعظم کی تجویز پر کرنے کی ترمیم شامل ہے

وفاقی آئینی عدالت کی پہلے ججز کی تقرری صدر مملکت پہلے چیف جسٹس کی مشاورت سے کریں گے،

ججز کی تقرری کے لیے قومی اسمبلی کی کمیٹی آٹھ ممبران پر مشتمل ہو گی،

کمیٹی کے ممبران کا سپیکر قومی اسمبلی تمام پارلیمانی پارٹی کے تناسب سے انتخاب کریں گے۔

کمیٹی چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے 7 روز قبل اپنی سفارشات وزیراعظم کو بھیجے گی،

وفاقی آئینی عدالت کے جج کی ریٹائرمنٹ کی حدعمر 68 سال ہو گی۔

سپریم کورٹ کا جج وفاقی آئینی عدالت میں جج 3 سال کے لیےتعینات ہو گا،

آئینی ترمیمی بل میں ہائی کورٹس سے سو موٹو لینے کا اختیار واپس لینے کی بھی تجویز ہے۔

ہائی کورٹ کے ججز کی ایک ہائی کورٹ سے دوسرے ہائی کورٹ تبادلے کی تجویز بھی شامل ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔