Thursday, September 19, 2024
ہومپاکستانحکومت سر توڑ کوشش کے باوجود آئینی ترامیم کیلئے نمبر پورے نہ کر سکی ، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل تک کیلئے ملتوی

حکومت سر توڑ کوشش کے باوجود آئینی ترامیم کیلئے نمبر پورے نہ کر سکی ، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل تک کیلئے ملتوی

اسلام آباد(آئی پی ایس ) مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے قومی اسمبلی اورسینیٹ کا اجلاس کل تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
رات گئے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے کے بعد مختصر ترین کارروائی کے بعد ملتوی کردیا گیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات اور توجہ دلا نوٹس کو معطل کرنے کی تحریک پیش ہوئی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن ساڑھے 12 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
اس سے قبل ذرائع اسپیکر چیمبر کا کہنا تھا کہ آج قومی اسمبلی میں آئینی ترامیم پیش نہیں ہوسکیں گی اس لیے قومی اسمبلی کا اجلاس کل تک ملتوی کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ادھر سینیٹ کا اجلاس بھی کل ساڑھے 12 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔