Thursday, September 19, 2024
ہومپاکستانعوام کیلئے خوشخبری،پٹرول 10روپے ، ڈیزل 13روپے 6پیسے فی لیٹر سستا

عوام کیلئے خوشخبری،پٹرول 10روپے ، ڈیزل 13روپے 6پیسے فی لیٹر سستا

اسلام آباد (آئی پی ایس )عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا گیا ،پٹرول 10روپے ، ڈیزل 13روپے 6پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی جس کے بعد وزارت خزانہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،پٹرول 10روپے ، ڈیزل 13روپے 6پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے،کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 249روپے 10پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت کمی کے بعد 249روپے 69پیسے مقرر کی گئی ہے ۔

علاوہ ازیں مٹی کا تیل 11روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا کردیاگیا ، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے کمی کی گئی۔مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت کمی کے بعد 158روپے 47پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 141روپے 93پیسے مقرر کی گئی ہے ۔ قیمتوں کا اطلاق آج سے 30ستمبر تک نافذ العمل ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔