Thursday, September 19, 2024
ہومپاکستانوفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، ذرائع

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، ذرائع

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔
اس سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس دن 12 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں طلب کیا گیا تھا، جس کے بعد اس کا وقت تبدیل کرکے 3 بجے کردیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔دوسری جانب قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت بھی مسلسل آگے بڑھایا جاتا رہا، ابتدائی طورپر اجلاس آج صبح ساڑھے گیا رہ بجے شروع کرنے کا وقت رکھا گیا تھا جس میں تین بار اضافہ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔