Thursday, September 19, 2024
ہومپاکستانسینیٹ کا اجلاس صبح تین چار بجے تک جا سکتا ہے ، ایمل ولی خان کا دعویٰ

سینیٹ کا اجلاس صبح تین چار بجے تک جا سکتا ہے ، ایمل ولی خان کا دعویٰ

اسلام آباد (آئی پی ایس )اے این پی کے صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ کا اجلاس صبح تین چار بجے تک جا سکتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سپریم کورٹ کو سیاست سے دور رہنا چاہئے،دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی نے مجوزہ آئینی ترمیم پر حمایت کیلئے حکومت کو شرائط سے آگاہ کردیا۔آئینی ترامیم کی حمایت کیلئے اسحاق ڈار اور دیگر حکومتی عہدیداروں نے بلوچستان نیشنل پارٹی سے رابطہ کیا، ساجد ترین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا حکومتی عہدیداروں کا سردار اختر مینگل کے علاوہ مجھ سے بھی رابطہ ہوا ہے۔
سنیٹرجان بلیدی نے کہا مجوزہ آئینی ترمیم پرحکومت کی نیشنل پارٹی سے مشاورت ہوئی ہے،جن آئینی ترامیم پر مشاورت ہوئی ، نیشنل پارٹی ان پر حکومت کا ساتھ دے گی۔آئینی کورٹ کے قیام سے متعلق آئینی ترمیم کی نیشنل پارٹی حمایت کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔