Thursday, September 19, 2024
ہوماسلام آباداسلام آباد، خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرکے وارداتوں کرنے والے 2افراد گرفتار

اسلام آباد، خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرکے وارداتوں کرنے والے 2افراد گرفتار

اسلام آباد(آئی پی ایس ) تھانہ شالیمار پولیس نے اپنے آپ کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرکے راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز، نقدی، وائر لیس سیٹ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالوحید اور شہزاد محمد کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان نے متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔