Thursday, September 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کے بانی راہنما اکبر ایس بابر کا سپریم کورٹ کے 8 ججوں کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کے بانی راہنما اکبر ایس بابر کا سپریم کورٹ کے 8 ججوں کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد( سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی راہنما اور انٹرا پارٹی الیکشن کے فریق اکبر ایس بابر نے سپریم کورٹ کے 8 ججوں کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

اپنے وڈیو بیان میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ سپریم کورٹ کیسے کسی غیر منتخب شخص کو پی ٹی آئی کے لاکھوں کارکنوں پر مسلط کر سکتی ہے؟

یہ غیر آئینی، غیر قانونی، اور غیر جمہوری فیصلہ ہے جسے ہم چیلنج کر یں گے،

انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کا ابھی فیصلہ ہوا نہیں پھر کیسے سپریم کورٹ اس بارے میں کوئی حکم صادر کر سکتی ہے؟

مجھ سمیت پارٹی کے لاکھوں ورکرز کو قیادت منتخب کرنے کے حق سے کیسے محروم کیا جا سکتا ہے؟

جب پارٹی انتخابات میں قانون کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کو حق ملا ہی نہیں تو سپریم کورٹ کیسے کہہ سکتی ہے کہ ان لوگوں کو پارٹی کی قانونی اور جائز قیادت مان لیں؟

قانون کے مطابق شفاف پارٹی انتخابات میں بیرسٹر گوہر اور دیگر اگر منتخب ہو جائیں تو ہم بھی انہیں قبول کر لیں گے، ا

سپریم کورٹ کے اپنے فیصلے میں بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین اور عمر ایوب کو سیکریٹری جنرل تسلیم نہیں کیا گیا تو ہم جیسے کارکن کیسے مان لیں؟

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے 8 ججوں کے حکم کو مان لیا جائے تو انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کرنے والوں کے اپیل کا حق سلب ہو جاتا ہے جو غیر آئینی اور غیر قانونی ہے،

جمہوریت کے محافظ پارٹی کارکنوں کے اپنی قیادت منتخب کرنے کے بنیادی جمہوری حق کا تحفظ کیوں نہیں کر رہے؟

اکبر ایس بابر نے کہا کہ اداروں نے اقتدار کے لئے ایک دوسرے سے سینگ پھنسائے ہوئے ہیں جس سے ملک برباد ہو رہا ہے،

ملک میں خدانخواستہ کوئی غیر آئینی اقدام ہوا تو اس کی وجہ سیاسی انتشار اور عدلیہ کی ‘رٹ آف دی سٹیٹ’ قائم کرنے میں ناکامی قرار پائے گی،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔