Thursday, September 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزسینیٹ اجلاس کا وقت تبدیل، شام 7 بجے ہوگا، آئینی ترمیم سے متعلق کوئی آئٹم ایجنڈے میں شامل نہیں

سینیٹ اجلاس کا وقت تبدیل، شام 7 بجے ہوگا، آئینی ترمیم سے متعلق کوئی آئٹم ایجنڈے میں شامل نہیں

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان کے ایوان بالا کے اجلاس کا وقت ایک بار پھر تبدیل ہوگیا، اجلاس شام 7 بجے شروع ہوگا، تاہم آئینی ترمیم سے متعلق کوئی آئٹم ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس سے قبل اجلاس سہ پہر 4 بجے شروع ہونا تھا۔
سینیٹ سیکریٹریٹ نے اجلاس کا پانچ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا، سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں دو توجہ دلاؤ نوٹس میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ نائب وزیر اعظم اسحق ڈار کی وقفہ سوالات معطل کرنے سے متعلق ایک تحریک بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
ایوان میں صدارتی خطاب پر صدر آصف علی زرداری کے تشکر سے متعلق تحریک بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
اس کے علاوہ آج سہ پہر 4 بجے قومی اسمبلی کا بھی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف بھی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ اور قومی اسمبلی مین اپنے ارکان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا، قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے ارکان قومی اسمبلی کو مراسلہ جاری کردیا، مراسلے میں اراکین قومی اسمبلی کو آج کے اجلاس میں حاضری یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے بھی ارکان کو مراسلہ لکھتے ہوئے اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت دے دی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی اپنے ارکان کو پارلیمنٹ اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانےکی ہدایت کردی، سیکریٹری جنرل نیئربخاری نے پارٹی کے تمام سینیٹرز، اراکین قومی اسمبلی کے نام خط لکھ کر انہیں شرکت کرنے کا حکم دے دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔