Thursday, September 19, 2024
ہومسائنس و ٹیکنالوجیواٹس ایپ کا وہ فیچر جس سے آپ کی نجی تصاویر غیر محفوظ ہیں

واٹس ایپ کا وہ فیچر جس سے آپ کی نجی تصاویر غیر محفوظ ہیں

میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ ہمیشہ اپنے صارفین کیلئے نئے اور جدید فیچرز سامنے لاتا ہے، لیکن ایک حالیہ اپ ڈیٹ نے واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ صارفین کے زیر استعمال یہ فیچر ہیکرز کو اپنی نجی تصاویر اور چیٹس تک رسائی حاصل کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کا ’ویو ونس‘ فیچر کو بائی پاس کرتے ہوئے صارفین کی نجی تصاویر اور چیٹس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
واٹس ایپ نے پیغامات کو پڑھنے کے بعد غائب کرنے، اور محفوظ یا شیئر کرنے کے قابل نہ ہونے کے لیے ’View Once‘ متعارف کرایا ہے۔ تاہم، سائبر سیکیورٹی ماہرین کی نئی دریافت سے معلوم ہوا ہے کہ پیغامات کو دیکھا جا سکتا ہے، جو کہ فیچر کے مقصد سے متصادم ہے۔
سائبرسکیورٹی کے ایک ماہر ٹیل بیئری نے واٹس ایپ کے ’ویو ونس‘ فیچر میں یہ کمزوری پائی۔ یہ صارفین کو ان پیغامات کو کمپیوٹر اور براؤزر پر محفوظ کرنے اور دیکھنے کی اجازت دیتا ہے، حالانکہ وہ صرف موبائل فون کے لیے تھے۔
سائبر ٹیم نے دریافت کیا کہ سائبر حملہ آور باآسانی ہیک کیے گئے واٹس ایپ اکاؤنٹس میں ویو ونس میسجز کو محفوظ کر کے اس کی نقل شیئر بھی کر سکتے ہیں۔
ماہر کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کا ویو ونس فیچر اتنا محفوظ نہیں جتنا لگتا ہے اسے یا تو ٹھیک کرنے یا پھر ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
ٹیل بیئری نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے ذمہ دارانہ طور پر میٹا کے سامنے یہ حقائق سامنے رکھے، لیکن جب ٹیم کو یہ احساس ہوا کہ اس نقص کا پہلے بے دردی کے ساتھ فائدہ اٹھایا جا چکا ہے تو واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی کو محفوظ کرنے کی غرض سے یہ معلومات صارفین کے سامنے پیش کردی گئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔