Thursday, September 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزسیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر ملکی مفاد کے لیے یکجا ہو کر کردار ادا کریں، اسپیکرقومی اسمبلی

سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر ملکی مفاد کے لیے یکجا ہو کر کردار ادا کریں، اسپیکرقومی اسمبلی

اسلام آباد(سب نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے مضبوط اور متحرک جمہوری نظام ناگزیر ہے، عوام کو اپنی قیادت منتخب کرنے کا حق جمہوریت کی بنیادی خصوصیت ہے، عوامی نمائندے عوامی حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی کرتے ہیں۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ جمہوریت اظہارِ رائے کی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق کی ضامن ہے، جمہوری نظام کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں، سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر ملکی مفاد کے لیے یکجا ہو کر کردار ادا کریں،
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جمہوری نظام میں مذاکرات اور باہمی مشاورت سے مسائل کا حل تلاش کیا جاتا ہے، مسائل کا حل ہمیشہ باہمی مشاورت سے ممکن ہے، ہمارا مذہب بھی مشاورت کی اہمیت پر زور دیتا ہے، جو جمہوریت کا بنیادی اصول ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔