Thursday, September 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزپختونخوا؛ سرکاری اراضی پر قبضہ کیس میں اسپیشل جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری

پختونخوا؛ سرکاری اراضی پر قبضہ کیس میں اسپیشل جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری

پشاور(آئی پی ایس) سرکاری اراضی پر قبضے کے کیس میں اسپیشل جج ہمایوں دلاور و دیگر کےو ارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بنوں کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے کے کیس میں اسپیشل جج ایف آئی اے کورٹ اسلام آباد ہمایوں دلاور و دیگر کے وارنٹ جاری کیے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے ہمایوں دلاور، ان کے بھائی صادق دلاور اور والد دلاور خان کے بھی عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے۔

مقدمے کے مطابق ملزمان نے عدالتی فیصلے میں جعلی اندراج کے ذریعے زمین اپنے نام کرنے کے بعد ہاؤسنگ سوسائٹی میں شامل کی، جس سے حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے رشوت ستانی مصدق عباسی کے مطابق جج ہمایوں دلاور، ان کے بھائی اور والد دھوکا دہی اور زمین کے جعلی کاغذات بنانے میں ملوث ہیں۔ جج ہمایوں دلاور نے ڈھائی ارب کی زمین اپنے اور بھائی کے نام کی ہے، جس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینئر جج ہمایوں دلاور کے خلاف کیس چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دیا ہے۔ جج ہمایوں دلاور کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں بھی شکایت کررہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔