وادی لیپہ،مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حقوق چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے، کشمیر میں ووٹ مانگنے نہیں آئی، عمران خان کی نالائقی، نااہلی سے کئی لوگ متاثر ہوئے، انسولین کی چھوٹی سی شیشی 1100 روپے کی ہوگئی،عمران خان کو کہتی ہوں لیپہ وادی آنے کا وقت ضائع نہ کرنا،وقت قریب ہے ادارے بھی نوازشریف کے بیانیے کا ساتھ دیں گے۔مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وادی لیپہ کے عوام کو کشمیر کے بیٹے نواز شریف، شہباز شریف کا سلام، کشمیر نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، آپ کا جذبہ بتا رہا ہے کشمیر میں پھر شیر آ رہا ہے، ایک ووٹ چور یہاں نظر لگا کر بیٹھا ہے، آٹا چورو، چینی چورو، جان چھوڑو، وفاق سے ملنے والا بجٹ کشمیریوں کا حق ہے، انتخابی مہم نے مجھے کشمیر کے چپے چپے سے واقف کرا دیا۔
کشمیریوں کے حقوق چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے،مریم نواز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
