Thursday, September 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول اب تک کیوں فائنل نہ ہوسکا

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول اب تک کیوں فائنل نہ ہوسکا

اسلام آباد (سب نیوز )پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول اب تک فائنل نہیں ہوسکا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان تاحال شیڈول پر مشاورت جاری ہے۔ اول طور پر وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے مشترکہ اجلاس طلب کیا تھا۔ اجلاس پہلے گزشتہ ہفتے بلایا جانا تھا لیکن مخر کردیا گیا تھا۔اجلاس میں متعدد بلز قانون سازی کے لیے پیش ہوں گے، یہ بلز سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور نہیں ہوسکے تھے۔

خیال رہے کہ پارلیمنٹ میں اہم ترامیم کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ظہرانے اور صدر مملکت نے تمام اتحادیوں کو عشائیے کی دعوت دی ہے، ظہرانے اور عشائیہ میں شریک اراکین سے ایوان میں ہونے والے مجوزہ قانون سازی پر مشاورت کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت مشترکہ اجلاس بلانے سے قبل ہوم ورک مکمل کرنا چاہتی ہے، حکومت کی طرف سے سیاسی قیادت سے رابطے جاری ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔