Thursday, September 19, 2024
ہومپاکستانرکاوٹیں نہیں ہونی چاہئیں، ا گر کوئی جلسہ کرتا ہے تو اسے کرنے دیں،شاہد خاقان عباسی

رکاوٹیں نہیں ہونی چاہئیں، ا گر کوئی جلسہ کرتا ہے تو اسے کرنے دیں،شاہد خاقان عباسی

چکوال (آئی پی ایس )سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاست میں برداشت ضروری ہے، ا گر کوئی جلسہ کرتا ہے تو اسے کرنے دیں۔

چکوال میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ رکاوٹیں نہیں ہونی چاہئیں، اگر کوئی جلسہ کرتا ہے تو اسے کرنے دیں، ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم جب اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو یہ باتیں کرتے ہیں اور حکومت میں آ کر وہی دہراتے ہیں، میں خود ایک گھنٹہ گھوم کر یہاں پہنچا ہوں۔

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ لوگوں کو اپنی بات کرنے کا موقع دیں، اگر کسی نے قانون توڑا ہے یا الزام لگا ہے تو اس کے مطابق ہی ٹرائل ہوتا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ ہم سب نے ٹرائل بھگتے ہیں، میں نے 17 سال عدالتوں میں گزارے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔