Thursday, September 19, 2024
ہومکالم وبلاگزکالمززخمی تیندوا کی وائلڈ لائف کو مدد کی اپیل

زخمی تیندوا کی وائلڈ لائف کو مدد کی اپیل

تحریر امبرین علی

تیندوا خطرناک کے ساتھ ساتھ خوبصورت جانور بھی ہے ۔بیشتر لوگ اسکو دور سے دیکھتے ہیں اور پھر تصاویر بنا کر چلے جاتے ہیں مگر بیشتر اس سے محبت بھی کرتے ہیں اور یہ پالتو جانوروں میں بھی آتا ہے ۔آجکل تیندوے کی زخمی ہونے کی خبریں بہت سننے کو مل رہی ہیں ،لیکن خوشی کی بات یہ ہے پاکستان میں وائلڈ لائف موجود ہے جسکو اگر جانوروں کا مسیحا کہا جائے تو غلط نہ ہو گا ۔

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع حویلی میں محکمہ وائلڈلائف نے ایک بڑی جسامت کے تیندوے کو حال ہی میں ریسیکیو ہے ۔اس حوالے سے وائلڈ لائف سے بات ہوئی تو نمائندہ وائلڈ لائف نے بتایا کہ تیندہ زخمی حالت میں ہے اسکے پیچے والا پنجہ کافی زخمی ہے ایسے میں فوری ریسکیو کرنا بے حد ضروری ہے ،نمائندہ وائلڈ سے جب مزید پوچھا تو انھوں نے بتایا کہ ضلع حویلی کے محکمہ وائلڈ لائف کے سپروائزر کے مطابق یہ تیندوا صبح چھ سے سات بجے درمیان مقامی افراد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کہوٹہ کے قریب نالۂ بیتاڑ کے کنارے دیکھا۔صبح نالے سے ریت نکالنے کے لیے جانے والے کچھ افراد نے یہ تیندوا وہاں دیکھا تو انہوں نے ہم سے رابطہ کیا۔

نمائندہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ وہاں کے لوگوں نے اسکو اس حالت میں پایا کہ وہ درد سے کراہ رہا تھاجیسے مدد مانگ رہا ہو۔زیادہ ہجوم دیکھ کر وہ دھاڑنے لگا تیندوا چونکہ نالے میں تھا تو آپ اندازہ کر سکتے ہیں کس قدر مشکل سے اسکو وہاں ریسکیو کیا گیا ۔

ہم اکثر و بیشتر بلکہ زیادہ تر جانور سے ڈرتے ہیں مگر یہاں بتا دوں کہ واقعی یہ جانور انسان سے ڈر رہاہے کیونکہ اسوقت اسکو مدد کی ضرورت ہے ۔جانور کی جسامت دیکھ کر لگتا ہے کہ اس کی عمر دو سے اڑھائی برس کے درمیان ہو گی۔تیندوے کا پچھلا دھڑ متاثر ہے تاہم ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ اصل حادثہ کیا تھا۔جانور جہاں سے ریسکیو کیا گیا، وہاں خون کے نشانات ملے اور نہ ہی جانور کے جسم پر کوئی زخم دکھائی دیتا ہے۔ممکن ہے اسے کسی گاڑی کی ٹکر لگی ہو۔

ایسے میں ایک واحد راستہ اسلام آباد کی وائلڈ لائف کی ٹیم تھی، وائلڈ لائف کے نمائندے نے بتایا ہے جب کشمیر سے ہم سے رابطہ کیا گیا تو ہم نے فوری طور پر وہاں پہنچنے کی تیاری کی اور پہنچنے سے قبل تیندوے کو کسی بھی قسم کی دوا یا انجیکشن سے منع کیاوائلڈ لائف کا بتانا ہے کہ معائنہ کر کے ہی پتہ لگایا جا سکتا ہے کہ زخم کس نوعیت کے ہیں اور وجہ کیا بنی تیندوے کے معائینے کے بعد ہی فیصلہ کریں گے اس کا یہاں علاج کیا جائے یا پھر اسے اسلام آباد میں لایا جائے۔وائلڈ لائف بورڈ کی ٹیم کے رکن سخاوت علی نے بتایاہے کہ وہ حویلی پہنچے اور تیندوے کو ایک پنجرے میں منتقل کر دیا گیا۔یہاں لوگوں کر بہت ہجوم تھا۔ تیندوے کے پچھلے پاؤں زخمی ہیں۔ہم فی الحال صرف اسے بے ہوشی کی دوا دیں گے۔کوئی خوراک نہیں دی جائےاسلام آباد پہنچنے کے بعد جانور کے جسم کے ایکسرے سے اصل مسئلے کا پتا چل سکے گا۔‘

گزشتہ ماہ 22 اگست کو اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ علاج کے بعد ایک مادہ تیندوا کو پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں اس کے قدرتی مسکن میں آزاد چھوڈ دیا تھا۔اس کے متعلق اپنی ایک تحریر بھی لکھی تھی یہ تیندوا ایک درخت کی شاخوں میں پھنس گیا تھا جس کے بعد اس دم ٹوٹ گئی تھی۔یہ جانور پانچ ہفتے تک اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کے ریسکیو سینٹر میں طبی نگہداشت میں رکھا گیا تھاامید ہے وائلڈ لائف اس تیندوے کو بھی صحت یاب کر کے کشمیر کی وادیوں میں جلد بھیجنے میں کامیاب ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔