Friday, September 20, 2024
ہومتازہ ترینجنوبی وزیرستان میں گاڑی کے قریب دھماکا، قبائلی رہنما کا بیٹا جاں بحق

جنوبی وزیرستان میں گاڑی کے قریب دھماکا، قبائلی رہنما کا بیٹا جاں بحق

پشاور(آئی پی ایس) جنوبی وزیرستان کے وانا کڑیکوٹ بازار میں گاڑی کے قریب دھماکے میں قبائلی رہنما ملک جمیل کا بیٹا شمس الدین جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں قبائلی رہنما کی گاڑی کا نشانہ بنایا گیا جس میں ملک جمیل سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئی، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے۔
قبائلی رہنما ملک جمیل گھر سے وانا بازار جا رہے تھا کہ راستے میں دھماکا ہوا جس سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔پولیس نے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔