Tuesday, September 17, 2024
ہوماسلام آبادمارگلہ ٹاؤن میں نئے ٹیوب ویل کی تنصیب کا کام شروع

مارگلہ ٹاؤن میں نئے ٹیوب ویل کی تنصیب کا کام شروع

اسلام آباد(سب نیوز)یونین کونسل راول ٹاؤن مارگلہ ٹاؤن کے علاقہ مارگلہ ٹاؤن میں نئے ٹیوب ویل کی تنصیب کا کام شروع ہوگیا۔
مارگلہ ٹاؤن اور راول ٹاؤن میں زمین کے اندر واٹر لیول انتہائی کم سطح پر چلے جانے کی وجہ سے اہلیان یوسی کو پینے کے پانی کا مسئلہ درپیش ہے ،
اس تناظر میں چیئرمین یونین کونسل راول ٹاؤن مارگلہ ٹاؤن سید ظہیر احمد شاہ اور امیدوار برائے وائس چیئرمین راجہ انعام باسر کی کوششوں سے مارگلہ ٹاؤن میں پینے کے پانی کے مسلے کے مستقل حل کے لئے منظور کروائے گئے ٹیوب ویل کی تنصیب/تعمیر کا باقاعدہ کام شروع کروا دیا گیا ہے ۔
ڈی جی واٹر مینجمنٹ سی ڈی اے سردار خان زمری،سابق چیئرمین یوسی 24 سید ظہیر احمد شاہ اور راجہ انعام باسر کی نگرانی میں موقع نئے ٹیوب ویل کی تنصیب کے کام کا آغاز کر دیا گیا ۔
مارگلہ ٹاؤن فیزون غوثیہ مسجد کے پیش امام قاری محمد حسین نے دعا کروائی۔
اس موقع پر امیدوار برائے جنرل کونسلر مارگلہ ٹاون ملک محمد افضل، احسان چوہدری، محمد جاوید، چوہدری جبار، چوہدری سعید گجر،کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر عزیز بلوچ سب انجینئیر محمد عیسی فورمین رانا رفیق بھون،سپروائزر مظہر کھوکھر،محمد مطلوب اور واٹر سپلائی کا دیگر عملہ بھی موجود تھا۔
اس موقع پر سابق چیئرمین یوسی 24 سید ظہیر احمد شاہ نے ڈی جی واٹر سپلائی سردار خان زمری سے راول ٹاؤن کے ٹیوب ویل نمبر 219 اور 250 جن کا واٹر لیول کم ھو گیا ھے ان کو واش آوٹ کر کے اھلیان راول ٹاؤن کا مسئلہ بھی حل کیا جائے ڈی جی سردار خان زمری نے موقع پر ہی اپنے عملہ کو احکامات جاری کئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔