اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ،عمر ایوب نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنا استعفیٰ جمع کرادیا ۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ میں نے 22 جون کو ہی استعفیٰ دیا تھا، دوبارہ نامزدگی پر آپکا شکرگزار ہوں،2 سال سیکرٹری جنرل رہ کر پی ٹی آئی قیادت سے بہت کچھ سیکھا، بیرسٹر گوہر اور شبلی فراز کی سپورٹ کا بھی شکرگزار ہوں،میں سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مزید انصاف نہیں کرسکتا، قومی اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن کی حیثیت سے اپنا کام جاری رکھوں گا، مجھے لگتا ہے کوئی اور بندہ سیکرٹری جنرل آکر پارٹی سٹرکچر کو مزید بہتر بنا سکتا ہے، میں سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں ، پارٹی ورکر کی حیثیت سے کام کرتا رہونگا۔
آٹھ ستمبر کے جلسہ سے قبل پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، عمر ایوب مستعفی ، کاپی سب نیوز پر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔