Tuesday, September 17, 2024
ہومپاکستاناسرائیلی اخبار نے عمران خان کو پاک اسرائیل تعلقات کیلئے موزوں قرار دیدیا

اسرائیلی اخبار نے عمران خان کو پاک اسرائیل تعلقات کیلئے موزوں قرار دیدیا

اسلام آباد(سب نیوز) اسرائیلی اخبار نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پاکستان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات قائم کرنے کیلئے موزوں شخص قرار دے دیا۔
اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پاک اسرائیل تعلقات قائم کرنے کیلئے موزوں شخص ہیں، عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے، پیغامات میں پاک اسرائیل تعلقات معمول پر لانے کیلئے اشارہ دیا گیا۔
اسرائیلی بلاگراینور بشیروا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے تعلقات اور منفرد سوچ پاک اسرائیل تعلقات میں کردار ادا کرسکتی ہے، عمران خان میں مغرب اور اسلامی دنیا میں فاصلے کو کم کرنے کی صلاحیت ہے۔
اینور بشیروا نے مطالبہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دوبارہ سیاست میں حصہ لینے کیلئے فری ہینڈ دیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔