Monday, September 16, 2024
ہومبریکنگ نیوزبل گیٹس کو دولت کے خاتمے میں 375 سال کیسے لگیں گے؟

بل گیٹس کو دولت کے خاتمے میں 375 سال کیسے لگیں گے؟

اسلام آباد (آئی پی ایس )بل گیٹس، مائیکرو سافٹ کے شریک بانی، دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ہیں۔ فوربز کی فہرست کے مطابق ان کے پاس تقریبا 137 ارب ڈالرز ہیں۔لیکن اگر بل گیٹس روزانہ 10 لاکھ ڈالرز خرچ کرنا شروع کریں، تو آپ کو پتہ ہے کہ انہیں اپنی دولت ختم کرنے میں کتنی دیر لگے گی؟ نہیں نہ تو آئیں آج ہم حساب لگاتے ہیں کہ ایسا کتنے سالوں میں ممکن ہو سکتا ہے۔

اگر بل گیٹس روزانہ 10 لاکھ ڈالرز خرچ کریں، تو ان کی سالانہ خرچ کی رقم ہوگی،10 لاکھ ڈالرز 365 دن = 36.5 کروڑ ڈالرز،اب ان کی کل دولت ہے 137 ارب ڈالرز،137 ارب ڈالرز 36.5 کروڑ ڈالرز = تقریبا 375 سال،جی ہاں بل گیٹس کی دولت مکمل طور پر ختم ہونے میں 375 سال لگیں گیاور وہ بھی اسی صورت میں جب ان کی دولت میں مزید اضافہ نہ ہو۔،یہ رقم اتنی زیادہ ہے کہ شاید آپ یا میں اپنی زندگی میں اتنی دولت کا تصور بھی نہ کر سکیں۔ کیونکہ ایک تخمینے کے مطابق بل گیٹس ہر منٹ 5 سے 10 ہزار ڈالرز کما رہے ہیں۔ انہوں نے اب تک اپنی لگ بھگ 27 فیصد دولت فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کر دی ہے مگر اب بھی ان کے بینک اکانٹس میں اربوں ڈالرز موجود ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔