Monday, September 16, 2024
ہومبریکنگ نیوزفتنہ الخوارج کے خاتمے تک پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے آپریشن جاری رکھیں گے، وزیراعظم

فتنہ الخوارج کے خاتمے تک پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے آپریشن جاری رکھیں گے، وزیراعظم

راولپنڈی(سب نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نے وطن کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان کی قومی شناخت کا ایک عظیم حوالہ ہے اور فتنہ الخوارج کے خاتمے تک پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے آپریشن جاری رکھیں گے۔

راولپندی میں یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع پاکستان اور ہماری قومی شناخت کا ایک عظیم حوالہ ہے، یہ دن ان تمام شہدا کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے وطن کی آزادی اور تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ان جان نثاروں کو جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دن ہماری اس قومی حمیت کی یاد دلاتا ہے، جس سے سرشار ہو کر عظیم قوم نے طاقت کے زعم میں مبتلا دشمن کے مذموم ارادے خاک میں ملا دیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور جیم خانہ میں چائے پینے کا خواب دیکھنے والا دشمن اسلحہ پھینک اس سے بھی زیادہ تیزی سے فرار ہوگیا تھا، جس رفتار سے اس نے پاکستان کی سرحدوں کو عبور کرنے کی فحش غلطی کی تھی، ملیٹری میوزیم میں موجود شرم ناک فرار کے ثبوت ہماری آنے والی نسلوں کو افواج اور قوم کی بے مثال اتحاد اور فتح کی یاد دلاتے رہیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں ان عظیم ماں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے لخت جگر اس وطن پر نثار کردیے اور اپنے عظیم ماں کی آنسو کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ہم ان کے بہادر بیٹوں کی قربانی ہر گز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خاتمے تک پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے آپریشن جاری رکھیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔