Wednesday, January 15, 2025
ہومبریکنگ نیوزملک میں مہنگائی میں مسلسل چوتھے ہفتے کمی ریکارڈ، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

ملک میں مہنگائی میں مسلسل چوتھے ہفتے کمی ریکارڈ، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

اسلام آباد (سب نیوز )ملک میں مہنگائی میں مسلسل چوتھے ہفتے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں ملک میں مہنگائی کی شرح مسلسل چوتھے ہفتے میں بھی گراوٹ کا شکار رہی۔ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد کی کمی آئی جس کے بعد ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی سالانہ مجموعی سطح 14.07 فیصد پر آ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 19 اشیا مہنگی اور 13 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ایک ہفتے میں پیاز فی کلو 5 روپے 58 پیسے، لہسن فی کلو 7 روپے 38 پیسے، ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 27 روپے 66 پیسے اور انڈے فی درجن 1 روپے 65 پیسے مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق آلو،چاول،تازہ دودھ، کیلے،بیف نمک ،گڑ بھی مہنگے ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 19 روپے 3 پیسے،چکن فی کلو 6 روپے 73 پیسے اور گندم کا 20 کلو کا تھیلا 23 روپے 32 پیسے سستا ہوا۔پیٹرولیم مصنوعات ،دال مسور،چینی، دال ماش بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہے۔ مٹن،چائے کی پتی سمیت 19 اشیا کے دام مستحکم رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔