Thursday, September 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزبارہ روز گزرنے کے باوجود گورنر نے دستخط نہ کیے، کے پی کابینہ میں ردو بدل کا معاملہ لٹک گیا

بارہ روز گزرنے کے باوجود گورنر نے دستخط نہ کیے، کے پی کابینہ میں ردو بدل کا معاملہ لٹک گیا

پشاور(سب نیوز )خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل اور تقرریوں کے معاملے پر اب تک پیشرفت نہ ہوسکی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی کی طرف سے بھیجی گئی سمری میں ایک مشیر اور4 معاونین خصوصی بنانیکی سفارش کی گئی ہے تاہم گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نیسمری ملنیکے بعد 12 روز گزرنے کے باوجود دستخط نہیں کیے۔

سابق ایڈووکیٹ جنرل کے پی شمائل بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے رتحت گورنر 15 روز میں سمری پر دستخط یا اعتراض لگاسکتے ہیں، گورنر سمری واپس نہیں بھیجتے تو 15 روز بعد سمری منظور سمجھی جائے گی۔

شمائل بٹ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل اور اضافہ وزیراعلی کی صوابدید ہے۔ترجمان گورنر ہاس کا کہنا ہیکہ گورنر مصروفیات کے باعث سمری پر دستخط نہیں کررہے ہیں، سمری پر دستخط سے دیگر امور زیادہ اہم ہیں، وقت ملنے پر سمری پر دستخط کے معاملیکو دیکھا جائے گا، گورنر بین الاقوامی وفود اور سیاسی جماعتوں سے اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں جن کا مقصد صوبے کا امیج بہتر بنانا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔