Monday, September 16, 2024
ہوماسلام آبادچیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کیلئے اوپن تجاویز کے حصول پر اجلاس

چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کیلئے اوپن تجاویز کے حصول پر اجلاس

اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد کی ترقی کے لیے مستقبل میں شروع کئے جانے والے منصوبوں کیلئے اوپن تجاویز کے حصول کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبرز اور سینئر افسران نے شرکت کی،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ جوائنٹ وینچر قوانین کی منظوری کے بعد تمام سٹیک ہولڈرز شہر کی ترقی میں اپنا کردار اداکر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے شہر کی ڈویلپمنٹ اور انویسٹمنٹ کی تجاویز کے لئے اپنے آپ کو اوپن کررہا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے ایک متحرک ادارے کے طور پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اسلام آباد کی ڈویلپمنٹ میں شریک کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی اور انویسٹرز سی ڈی اے کے ساتھ بزنس پروپوزل بذریعہ ای میل شیئر کرسکیں گے۔تجاویز پر غور و غوص کرکے شفافیت کے عمل کو یقینی بناتے ہوئے اسلام آباد میں عوامی ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں گے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد میں انوسٹمنٹ دوست ماحول پیدا کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر اور بزنس کمیونٹی کی سہولت کے اقدامات کے لئے سب کو مشاورت میں شامل کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔