Monday, September 16, 2024
ہوماسلام آباداسلام آباد میں خاتون پر تین مردوں نے تیزاب پھینک دیا

اسلام آباد میں خاتون پر تین مردوں نے تیزاب پھینک دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی دارالحکومت میں تیزاب گردی کا ہولناک واقعہ پیش آگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ایف ٹین کے قریب سے گرشتہ رات ایک خاتون برہنہ حالت میں ملی، جو اپنا نام صائمہ بتاتی ہے، جس کے چہرے اور جسم کے نچلے اعضا متاثر ہیں۔

خاتون کو پولیس نے ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ خاتون کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے اور ڈاکٹرز کی جانب سے علاج معالجہ جاری ہے۔خاتون نے بتایا کہ تین مردوں نے ان پر تیزاب پھینکا اور فرار ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔