Monday, September 16, 2024
ہومبریکنگ نیوزبیرون ممالک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

بیرون ممالک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(سب نیوز)بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق 88ممالک میں 20ہزار پاکستانیوں کا بیرون ملک جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، بیرون ملک جیلوں میں سزائے موت کے 68 پاکستانی قیدی بھی شامل ہیں ۔
پاکستانی قیدیوں کو ہشت گردی ،قتل اور منشیات سمگلنگ پر سزائے موت سنائی گئی ۔
متحدہ عرب امارات میں 5ہزار 2سو 92 ،سعودی عرب میں 10ہزار 4سو32پاکستانی جیلوں میں قید ہیں جبکہ ملائیشیا میں 4سو63 برطانیہ میں 3سو21 عمان میں 5سو 78 ،ترکیہ میں 3سو 87بحرین میں 3سو 71 یونان میں 5سو 98،چین میں 4سو 6 جرمنی میں 90 اور عراق میں 40پاکستانی قید ہیں ۔ اس کے علاوہ امریکہ میں 1سو 14سری لنکا میں 89اور سپین میں 92 اورافغانستان میں 85 ساؤتھ افریقہ 48 فرانس میں 1سو 86 پاکستانی قید ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔