Monday, September 16, 2024
ہومبریکنگ نیوزاسپیکر قومی اسمبلی نے اختر مینگل کے استعفے پر کارروائی روک دی

اسپیکر قومی اسمبلی نے اختر مینگل کے استعفے پر کارروائی روک دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے استعفے پر کارروائی روک دی ہے۔
ذرائع اسپیکر آفس کے مطابق حکومت نے اسپیکر سے سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست کی تھی جس پر کارروائی روکی گئی۔
سیکریٹری اسمبلی نے آج اختر مینگل کا استعفیٰ اسپیکر کو پٹ اَپ کیا تھا۔
دوسری جانب، اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے ہنگامی اجلاس شام پانچ بجے طلب کر لیا ہے جس کی سربراہی الائنس کے سربراہ محمود خان اچکزئی کریں گے۔اپوزیشن الائنس میٹنگ میں سردار اختر مینگل نے شریک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپوزیشن اتحاد سردار اختر مینگل کے استعفے اور سیاسی جدوجہد پر مشاورت کرے گا جبکہ جلسے اور احتجاجی تحریک کے سلسلے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ اپوزیشن الائنس اجلاس میں شرکت کے لیے اتحادی جماعتوں کو آگاہ کر دیا گیا۔
قبل ازیں، پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ کے وفود نے سردار اختر مینگل سے ملاقات کرکے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست بھی کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔