Monday, September 16, 2024
ہومبریکنگ نیوزوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بھائی نے گورنر کو 500 ملین ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بھائی نے گورنر کو 500 ملین ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا کے بھائی ایم این اے فیصل امین گنڈاپور نے گورنر خیبر پختونخوا کو 500 ملین روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس ارسال کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نوٹس میں نجی چینل اور اس کے اینکر سلیم صافی کو بھی نوٹس ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گورنر نے ٹی وی شو میں جھوٹے الزامات لگائے، ان کا بھائی علی امین گنڈا پور وزیر اعلی ہے، گورنر نے بھائی کی عزت کو نقصان پہنچایا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نجی نیوز چینل اور پروگرام کے میزبان نے بھی علی امین کا موقف لینے کی کوشش نہیں کی، 500 ملین کا ہرجانہ ادا کرکے معافی مانگی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔