Monday, September 16, 2024
ہومپاکستانسید حسنین حیدر کوسیکریٹری سینیٹ تعینات کردیا گیا

سید حسنین حیدر کوسیکریٹری سینیٹ تعینات کردیا گیا

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سید حسنین حیدر کو باقاعدہ سیکریٹری سینیٹ تعینات کر دیا۔
  سید حسنین حیدر اس سے قبل قائمقام سیکریٹری سینیٹ کے طور پر فرائض سیلر انجام دے رہے تھے ۔
  گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکریٹری سینیٹ حفیظ اللہ شیخ کو گریڈ 22 میں سپیشل سیکریٹری سینیٹ تعینات کر دیا گیا ۔
دونوں افسران ایوان بالا میں قانون سازی اور انتظامی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔باقاعدہ نوٹیفکیشنز جاری کر دئیے گئے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔