Thursday, September 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزپوپ کے طیارے کا پاکستانی حدودکا استعمال، عوام کیلئے خیر سگالی کا پیغام دیا

پوپ کے طیارے کا پاکستانی حدودکا استعمال، عوام کیلئے خیر سگالی کا پیغام دیا

کراچی(سب نیوز )عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے خصوصی طیارے نے پاکستانی حدود کا استعمال کیا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پوپ فرانسس کے جہاز نے اٹلی سے جکارتہ جاتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کیا۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس نے پاکستان کی فضائی حدود سیگزر نے پر خیرسگالی کا پیغام بھی دیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پوپ فرانسس کا طیارہ تہران سے پاکستان کی فضائی حدود کراچی فلائٹ ریجن میں داخل ہوا، اس موقع پر ائیرٹریفک کنٹرولر نے خصوصی طیارے کو ویلکم کیا۔پوپ فرانسس کی جانب سے صدر پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے خیر سگالی کا پیغام دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔