Thursday, September 19, 2024
ہومپاکستانپی ایچ اے کے زیرِ اہتمام گرین بیلٹس پر شجرکاری کا اغاز

پی ایچ اے کے زیرِ اہتمام گرین بیلٹس پر شجرکاری کا اغاز

اسلام آباد ( سب نیوز) پی ایچ اے کے زیرِ اہتمام گرین بیلٹس پر شجرکاری کا اغاز،
راولپنڈی شہر کی مختلف شاہراؤں کیساتھ گرین بیلٹس پر پی ایچ اے کی جانب سے شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے گئے،

تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے مون سون شجر کاری مہم کے تحت شہر میں مختلف سڑکوں کیساتھ گرین بیلٹس پر مختلف اقسام کے پودے لگائےگئے ہیں

شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا اور وہیں شجر کاری مہم کے حوالےسے اہم اہداف بھی حاصل ہونگے۔

ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر پی ایچ اے راولپنڈی کے ملازمین نےگرین بیلٹس اور شاہراہوں کے گرد پودے لگائے جا رہے ہیں۔

احمد حسن رانجھا نے کہا ہےکہ رواں سال مون سون شجرکاری کے حوالے سے راولپنڈی شہر اور گر دونواح کے نواحی علاقوں میں بھر پور انداز میں شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے جا رہے ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔