Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانچیف جسٹس کے توسیع کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کرکے فیصلہ کرینگے،اسپیکر ایاز صادق

چیف جسٹس کے توسیع کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کرکے فیصلہ کرینگے،اسپیکر ایاز صادق

لاہور (آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے توسیع کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کرکے فیصلہ کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایازصادق نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا فی الوقت پلان نہیں ہے، اگرعلاج کی صورت میں جاتے ہیں تو واپس آئیں گے کیونکہ پارٹی انہوں نے چلانی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے بانی پی ٹی آئی سنجیدہ نہیں ہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں اور میں خود مذاکرات کو مسائل کا حل سمجھتا ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔