Sunday, February 1, 2026
ہومپاکستانعمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ،پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، امیر مقام

عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ،پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، امیر مقام

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سفیران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے، کیونکہ ان کا چیپٹر بند ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے خیبر پختونخواہ کے اقلیتی ونگ کے صدر سریش کمار کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور وفاقی وزیر نے دعوی کیا کہ موجودہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے صوبائی وزرا اپنی حکومت، رہنما اور وزرا کی کرپشن کی گواہی دے رہے ہیں اور پی ٹی آئی کے قانون ساز مختلف عوامی ترقیاتی اسکیموں میں کمیشن حاصل کرنے کے لیے لڑ رہے ہیں۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان صرف پارٹی چیئرمین عمران خان کو رہا کرانے کے لیے لگے ہوئے ہیں انہیں عوام کے مسائل کی فکر نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے دعوی کیا تھا کہ وہ وزیر اعظم ہاوس، گورنر اور وزیر اعلی ہاوس کو جامعات اور تعلیمی اداروں میں تبدیل کردوں گا، مگر حالیہ حالیہ پی ٹی آئی کی خیبر پختونخواہ کی حکومت جامعات کی زمین کو بیچنے کی منصوبہ بندی بنا رہی تھی۔وفاقی وزیر نے دعوی کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی لیڈر شپ میں موجودہ وفاقی حکومت ملک میں معاشی استحکام لائی، انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 11 فیصد تک گر گئی ہے، ڈالر کا ریٹ ایک جگہ پر مستحکم تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔