Tuesday, December 16, 2025
ہومپاکستانالیکشن کمیشن نے 2023کی سالانہ رپورٹ جاری کردی

الیکشن کمیشن نے 2023کی سالانہ رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن نے دو ہزار تئیس کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ میں 2024 کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی طرف سے جمع کرائے کاغذات نامزدگی ، ووٹرز کی تعداد ، حلقہ بندیوں سے متعلق شکایات سمیت دیگر تمام تر تفصیلات شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کی 2023 کی سالانہ رپورٹ جاری ، ایک سو پندرہ صفحات پر مشتمل رپورٹ میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے ڈیجیٹل مردم شماری کے بعد ملک بھر قومی و صوبائی حلقہ بندیاں کیں، 49 ملین حلقہ بندیوں سے متعلق شکایات کو نمٹائیں گئیں۔جنرل الیکشن میں سٹاف کی تربیتی پروگرام اور انتخابی سامان کی خریداری کی گی عام انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 رہی۔۔مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 لاکھ 63 ہزار 704 ، خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار 56 رہی۔
الیکشن کمیشن گذشتہ سال کی رپورٹ کےمطابق عام انتخابات میں زیادہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد نوجوانوں کی ہےجن کی عمر 18 سے 35 سال ہے نوجوان رجسٹرڈ کی تعداد 45 فی صد رہی اور 36 سے 45 سال کے عمر ووٹرز 22 فی صد رہی۔۔ رپورٹ کے مطابق 2023 میں نئی 16 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہوئیں۔ 2024 کے الیکشن میں 92 ہزار 353 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے۔۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران 2 ہزار 7 سو 92 تعینات کیے گئے ، عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے 7 ہزار 4 سو 74 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور صوبائی اسمبلی کے 18 ہزار 4 سو 77 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔