ہومدلچسپشرارتی بچوں نے 64 ہزار ڈالرز کا قلعہ توڑ دیا

شرارتی بچوں نے 64 ہزار ڈالرز کا قلعہ توڑ دیا

شنگھائی(آئی پی ایس )شرارتی بچوں نے چین کے شنگھائی میوزیم میں رکھا شیشے کا قلعہ توڑ دیا جس کی مالکیت 64 ہزار ڈالرز تھی۔چینی میڈیا کے مطابق تفریح کے لیے میوزیم آئے دو بچے کھیلتے ہوئے شیشے کے قلعہ تک پہنچ گئے اور اسے پکڑنے کی کوشش میں توڑ دیا۔شنگھائی میوزیم میں شیشے کا قلعہ نمائش کے لیے رکھا گیا تھا۔ اس قلعے کو بننے کے لیے 500 گھنٹے لگے تھے اور یہ 2016 سے نمائش کے لیے میوزیم میں موجود تھا۔ اس کا وزن 60 کلو تھا اور بناوٹ میں 45 قیراط سونا بھی شامل تھا۔شیشے سے بنے قلعے کا ایک حصہ چکنا چور ہو گیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ قلعہ تا حال وہیں موجود ہے اور کورونا وائرس کی وجہ سے مکمل نہیں کیا جا سکا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔