لاہور(آئی پی ایس )لاہورکے شہری نے چاند پر پانچ ایکٹر زمین خرید کر ہاوسنگ سوسائٹی بنانے کا اعلان کردیا ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ارزم نے کہا کہ چاند پر زمین 130ڈالر میں خریدی تھی اور اب اسکی قیمت ایک سو ساٹھ ڈالر ہوچکی ہے۔سوشل میڈیا پر اشتہار دیکھ کر چاند پر 21ہزار روپے میں پانچ ایکڑ زمین خریدنے والے ارزم چودھری نے نہ صرف وہاں ہاوسنگ سوسائٹی بنانے کا پلان بنا رکھا ہے، بلکہ ایک فارم ہاوس بنانے کے خواہش مند بھی ہیں۔انہوں نے کہا فیس بک پر اشتہار دیکھ کر متاثر ہوا، چاند پر خریدی گئی اپنی اراضی پر پلاٹنگ کر کے سوسائٹی بنانا چاہتا ہوں۔ارزم چوہدری کے مطابق سننے والے تو چاند پر زمین کی خریداری کو مذاق اور فراڈ سمجھتے ہیں، لیکن اس کو تیس ڈالر پرافٹ پر آفرز مل رہی ہیں۔ دنیا بھر میں ساٹھ لاکھ افراد چاند پر اراضی کے مالک بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خاندان والوں نے تنقید کی اور مذاق بھی اڑایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھی انوسٹمنٹ ہے، ایک سو ساٹھ ڈالر تک قمیت پہنچ گئی ہے۔چاند کا کل رقبہ نو ارب اڑتیس کروڑ سینتیس لاکھ اڑتالیس ہزار ایک سو اٹھانوے ایکڑ پر مشتمل ہے۔ انیس سو اسی میں پہلی بار امریکی شہری ڈینس ہوپ نے چاند پر اراضی کی ملکیت کا دعوی کیا تھا۔
پاکستانی شہری نے چاند پر ہاوسنگ سوسائٹی بنانے کا اعلان کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
