Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

اسلام آباد(آئی پی ایس ) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، 16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، وزیر خزانہ اور وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک کی ورکنگ کے مطابق پیٹرول ، ڈیزل اور مٹی کے تیل سستا ہونے کا امکان ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر سے زائد کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 8 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل میں 12 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے متلعق حتمی ورکنگ اوگرا 15 اگست کو بھیجے گی۔ وزیر خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔