Wednesday, January 15, 2025
ہومپاکستانقانون کی بالادستی، آئین کے مطابق سیاستدانوں، فوج میں روابط ہونے چاہئیں، مفتاح اسماعیل

قانون کی بالادستی، آئین کے مطابق سیاستدانوں، فوج میں روابط ہونے چاہئیں، مفتاح اسماعیل

لاہور(آئی پی ایس )عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک میں قانون کی بالادستی ہونی چاہئے جو آئین میں ہے وہ سیاستدانوں اور فوج کے درمیان ہونا چاہئے۔

عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ نظام بدلیں کیونکہ یہ عوام کیلئے نہیں چند افراد کیلئے ہے، ریلوے پر سالانہ 109ارب روپے خرچ کرتے ہیں، یہ عوام کیلئے خرچ نہیں ہوتا، 2کروڑ 60 لاکھ بچے سکول سے باہر ہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ بچے پاکستان کے باہر ہیں، 78 فیصد بچے دو زبانوں میں نہیں پڑھ سکتے، کوالیفائیڈ ٹیچر ہونے چاہئیں، اکثر سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کی گئی ہیں، سندھ میں اگر سائنس کے ٹیچر سے امتحان لیا جائے تو وہ فیل ہو جائے گا، وہ سیاسی بنیادوں پر بھرتی ہوا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آج کل کہتے ہیں کہ آئی پی پیز کو بند کر دو یہ نہیں ہونا چاہئے، لوگ جھوٹ بول رہے ہیں، حکومت سب سے پہلے ٹیکس ختم کردے تو اس سے عوام کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس ختم کرنے سے حکومت کا نقصان نہیں ہے، لوگوں کی خدمت کا ارادہ نہیں تو سیاست میں نہیں آنا چاہئے، ہم عوام کی خدمت کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔