Saturday, June 13, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانچند ججوں اور جرنیلوں نے ایک اناڑی کو پاکستان پر مسلط کیا، احسن اقبال

چند ججوں اور جرنیلوں نے ایک اناڑی کو پاکستان پر مسلط کیا، احسن اقبال

لاہور (آئی پی ایس )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چند جرنیلوں اور ججوں نے اپنی بیگمات اور بچوں کے کہنے پر ایک اناڑی کو ملک پر مسلط کیا، بجلی کے بلوں کا بحران ہمیں ورثے میں ملا ہے، حکومت بجلی بحران پر قابو پانے کی پوری کوشش کر رہی ہے، قوم کو بجلی بلوں کے بحران سے نکالیں گے۔

احسن اقبال نے ایکسپو سنٹر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے، زراعت کے شعبے سے اربوں ڈالر کی برآمدات سے اپنے وسائل میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر شعبے میں بہت گنجائش ہے، پاکستان نے اگر آگے بڑھنا ہے تو برآمدات میں اضافہ کرنا پڑے گا، ہمیں ایسے چلنا ہے جیسے ارشد ندیم نے پاکستان کے پرچم کو بلند کیا ہے، ارشد ندیم سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ وسائل کی کمی کے باوجود بھی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اگر ارشد ندیم گولڈ میڈل جیت سکتا ہے تو وسائل سے مالا مال اس ملک کو ترقی کا گولڈ میڈل کیوں نہیں جتواسکتے، کل رات ارشد ندیم کے والد نے بتایا کہ میں نے رزق حلال سے اپنے بچوں کو پالا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہت کچھ ہوچکا، دھرنے اور لانگ مارچ، عدالتوں کے فیصلوں نے ہمیں مشکل میں ڈالا ہے، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن تھا کہ چند ججوں اور جرنیلوں نے ایک اناڑی کو پاکستان پر مسلط کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔