اسلام آباد (سب نیوز )جشن آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کا ایف نائن پارک کا دورہ ۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے جشن آزادی کی تقریبات آزادی فیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا.چیئر مین سی ڈے اے نے میوزیکل پروگرامز اور آتشبازی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی فیسٹ کو شایان شان طریقے سے منانے کے حوالے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ آزادی فیسٹ کے حوالے سے پورے اسلام آباد میں تشہیر کی جائے۔
پاکستانی ثقافتوں کی نمائش، مختلف شوز اور پروگرامز آزادی فیسٹ میں شا مل کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد کا اپنی نوعیت کا پہلا ڈرون شو بھی آزادی فیسٹ کی تقریبات میں شامل ھو گا۔ تقریبات میں آنے والوں کے لئے ایف نائن۔پارک میں شجرکاری کے لئے جگہ مختص کی جائے۔تقریبات میں آنے والی فیملیز ، نوجوان اور بچے ایف نائن پارک میں مختص جگہ پر درخت بھی لگائیں گے۔جشن آزادی کی تقریبات کے دوران بہترین ٹریفک پلان مرتب کیا جائے۔
تقریبات میں آنے والوں کے لئے پارکنگ کے بہترین انتظامات کئے جائیں۔ ایف 9 پارک میں تقریبات کے دوران فیملیز، بچوں اور نوجوانوں کے لئے الگ داخلی گیٹس اور جگہ متعین کی جائے۔اسلام آباد پولیس کو سکیورٹی کا فول پروف انتظامات کرنے کی بھی ھدایت۔”آزادی فیسٹ” کی تقریبات خصوصا میڈیا کو تمام تقریبات اور فائر ورکس کو کوریج کے لئے الگ جگہ مختص کی جائے گی – ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ایف نائن پارک میں ہونے والی تقریبات کی نگرانی خودکریںگے۔
