Wednesday, January 15, 2025
ہومکھیللیجنڈز انٹرکانٹی نینٹل ٹی 20 کا 18 اگست سے آغاز ، شیڈول جاری

لیجنڈز انٹرکانٹی نینٹل ٹی 20 کا 18 اگست سے آغاز ، شیڈول جاری

دبئی : بروسڈ اسپورٹس ایل ایل سی نے لیجنڈز انٹرکانٹی نینٹل ٹی 20 (لائٹ 20) کا شیڈول جاری کردیا ہے ٹورنامنٹ 18 سے 30 اگست 2024 تک کھیلا جائے گا۔

اس ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن میں ایلیٹ ٹیمیں اور مختلف خطوں کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی یکجا ہوں گے جو دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کو یادگار کھیل پیش کریں گے
ٹورنامنٹ میں سات ٹیمیں انڈو کنگز، ایشین اوینجرز، یورو رینجرز، امریکن میورکس، ٹرانس تسمان ٹائٹنز، افریقی لائنز اور کیریبین وائی کنگز حصہ لے رہی ہیں ۔
راؤنڈ رابن فارمیٹ میں ہونے والی اس راؤنڈ کے اختتام پر ٹاپ 4 ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں جائیں گی۔

مجموعی طور پر 24 میچ کھیلے جائیں گے ہر روز دو میچز ہوں گے ۔ انڈو کنگز میگا ایونٹ کا آغاز ایشین اوینجرز کے خلاف میچ سے کرے گی جبکہ لیگ مرحلے کا آخری میچ 28 اگست کو ٹرانس تسمان ٹائٹنز اور افریقی لائنز کے درمیان ہوگا ۔ سیمی فائنل 29 اگست اور فائنل 30 اگست کو شیڈول ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔