پشاور (آئی پی ایس ) 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے خط پشاور ہائی کورٹ کو موصول ہو گیا۔ذرائع کے مطابق کمیشن کی تشکیل کے لیے جوڈیشل افسر کی تعیناتی سے متعلق مشاورت ہو گی۔ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے پشاور ہائی کورٹ کو 9 مئی واقعات کی انکوائری کے لیے خط بھیجا تھا۔خط میں حکومت نے چیف جسٹس ہائی کورٹ سے جوڈیشل کمیشن کے لیے جج مقرر کرنے کی درخواست کی تھی۔ خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دی تھی۔
نو مئی تحقیقات،جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے خط پشاور ہائیکورٹ کو موصول
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
