Sunday, March 8, 2026
ہومتازہ ترینسب سے بڑا یوٹرن وہ ہے جس نے ووٹ کو عزت کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو عزت دی، عمران خان

سب سے بڑا یوٹرن وہ ہے جس نے ووٹ کو عزت کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو عزت دی، عمران خان

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ سب سے بڑا یو ٹرن وہ ہے جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو عزت دی۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ مذاکرات آئین کے دائرے میں رہ کر کروں گا۔ سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔ اس حکومت سے کیا مذاکرات کروں جو 4 حلقے کھلنے سے ختم ہوجائے گی۔
بانی پی ٹی آئی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سب سے بڑا یو ٹرن وہ ہے جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو عزت دی۔ میں نے محمود خان اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا کہا ہے۔ محمود خان اچکزئی سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔