Wednesday, March 11, 2026
ہومپاکستانتنازع جموں و کشمیر کا یو این کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

تنازع جموں و کشمیر کا یو این کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(سب نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی ، ملاقات میں 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر نے اسپیکر کو 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ریڈیو پاکستان سے ڈی چوک تک یکجہتی واک اور دیگر اقدامات کے متعلق آگاہ کیا۔
ملاقات میں 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ایوان میں قرارداد لانے پر بھی بات چیت ہوئی ،
اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی گھناؤنی سازش کی گئی،
پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ ہر علاقائی اور بین الاقوامی فورم پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے،
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ تنازع جموں و کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، تنازع جموں و کشمیر کا کشمیری عوام کی امنگوں اور یو این کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے،
پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے جائز حقوق کے حصول کے لیے انکی پارلیمانی، سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔