Friday, March 13, 2026
ہومبریکنگ نیوزڈریپ کا ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک دوا کی بڑھتی فروخت پر نوٹس

ڈریپ کا ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک دوا کی بڑھتی فروخت پر نوٹس

اسلام آباد:ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک دوا کی بڑھتی فروخت پر نوٹس لے لیا۔
سی ای او ڈریپ عاصم رؤف نے تمام صوبائی ہیلتھ ڈپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت فوری روکی جائے۔
عاصم رؤف کا کہنا ہے کہ اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت کے لیے قوانین میں فوری تبدیلی بھی کی جائے، بیماری پیدا کرنے والے جراثیموں میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت بڑھ رہی ہے۔
سی ای او ڈریپ نے کہا کہ دنیا بھر میں اینٹی بائیوٹک ادویات نسخے پر جبکہ پاکستان میں ٹافیوں کی طرح بکتی ہیں، غیر ضروری اینٹی بائیوٹک ادویات تجویز کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف بھی ایکشن تجویز کریں گے۔
ادویات کی فروخت کے لیے غیر اخلاقی مارکیٹنگ کرنے والی فارما کمپنیوں کے خلاف بھی ایکشن لیں گے، پاکستان میں ہر سال 135 ارب روپے کی اینٹی بائیوٹک ادویات فروخت ہوتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔